31

پشاور شیعہ مسجد میں خودکش حملے کے خلاف جامعۃ المصطفی کا مذمتی بیان

  • News cod : 30503
  • 05 مارس 2022 - 4:56
پشاور شیعہ مسجد میں خودکش حملے کے خلاف جامعۃ المصطفی کا مذمتی بیان
اس المناک سانحے میں ملوث افراد پاکستان میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کو پارہ پارہ کر کے مذہبی فتنہ ایجاد کرنا چاہتے ہیں

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں مسجد امامیہ پشاور میں نمازیوں پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ پاکستان کے شہر پشاور میں شیعہ مسجد میں نماز جمعہ میں مشغول نمازیوں پر خودکش حملے میں دسیوں بے گناہ افراد کی شہادت نے دنیا کے تمام آزاد انسانوں کے دلوں کو مجروح کر دیا ہے۔اس المناک سانحے میں ملوث افراد پاکستان میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کو پارہ پارہ کر کے مذہبی فتنہ ایجاد کرنا چاہتے ہیں۔

جامعۃ المصطفی اس المناک سانحے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملتِ پاکستان اور شہداء کے خاندانوں کو تعزیت پیش کرتا ہے اور اس سانحے میں شہید ہونے والوں کے درجات میں بلندی اور زخمیوں کی مکمل صحت یابی کے لئے خدا کے حضور دعاگو ہے۔امید ہے ملتِ پاکستان، علماء اور اس ملک کے حکام اپنی دوراندیشی سے دشمن کی مذموم سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30503