وفاق ٹائمز، حوزہ علمیہ نجف اشرف کےفاضل عالم دین حجت الاسلام شیخ محمد حسنین اعظمی نجفی نے دفتر جامعہ روحانیت بلتستان کا دورہ کیا اور صدر جامعہ روحانیت بلتستان اور میڈیا کے مسئولین سے ملاقات کی۔
صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے حجت الاسلام محمد حسنین اعظمی کو دفتر تشریف آوری پر خوش آمدید کہا اور رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر خصوصی مبارکباد دینےکےساتھ جامعہ روحانیت بلتستان کی فعالیتوں کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا اس ملاقاتی نشست میں جامعہ روحانیت بلتستان کے میڈیا کے مسئول برادر احمد جواھری اور معاون میڈیا برادر اصغر اسدی بھی شریک تھے۔
حجت الاسلام محمد حسنین نجفی نے جامعہ روحانیت بلتستان کی فعالیتوں کو سراہتے ہوئے مزید ترقی اور کامیابی کیلئے دعا کی اور جامعہ روحانیت بلتستان کے ساتھ ہرممکن تعاون کرنے کا وعدہ کیا۔
حجت الاسلام محمد حسنین اعظمی نجفی کا صدر جامعہ روحانیت بلتستان اور میڈیا کے مسئولین سے ملاقات
حجت الاسلام محمد حسنین نجفی نے جامعہ روحانیت بلتستان کی فعالیتوں کو سراہتے ہوئے مزید ترقی اور کامیابی کیلئے دعا کی اور جامعہ روحانیت بلتستان کے ساتھ ہرممکن تعاون کرنے کا وعدہ کیا۔
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31944