23

ام البنین لائبریری (سلام اللہ علیہا) اور تعلیمی اداروں کے درمیان مضبوط معلوماتی اور فکری بندھن

  • News cod : 32807
  • 15 آوریل 2022 - 13:29
ام البنین لائبریری (سلام اللہ علیہا) اور تعلیمی اداروں کے درمیان مضبوط معلوماتی اور فکری بندھن
ام البنین وویمن لائبریری کی سیدہ ابتسام عطا نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "لائبریری، اپنی مستقل سرگرمی کے فریم ورک کے تحت تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون بڑھانے، اور ہر قسم کی معلوماتی، ثقافتی اور ترقیاتی خدمات فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ ہم معاشرے میں علمی حقیقت کو آگے بڑھانے کے لیے ہم ہر وہ چیز فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو اس کی ترقی میں معاون ہو۔

وفاق ٹائمز، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ ام البنین وویمن لائبریری نے مدرسة نازك الملائكة للمتميّزات کی جانب سے منعقد کردہ سالانہ فیسٹیول میں بھرپور شرکت کی۔ اس فیسٹیول کا انعقاد (اخلاقیات اور سائنس ہماری فضیلت کا عنوان ہے) کے سلوگن کے تحت کیا گیا تھا اور اس میں سائنسی، فکری اور آرٹسٹک مصنوعات اور مختلف دستکاریوں کی نمائش بھی شامل تھی۔

ام البنین وویمن لائبریری کی سیدہ ابتسام عطا نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: “لائبریری، اپنی مستقل سرگرمی کے فریم ورک کے تحت تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون بڑھانے، اور ہر قسم کی معلوماتی، ثقافتی اور ترقیاتی خدمات فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ ہم معاشرے میں علمی حقیقت کو آگے بڑھانے کے لیے ہم ہر وہ چیز فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو اس کی ترقی میں معاون ہو۔”

انہوں نے مزید کہا، ” اس فسٹیول میں شرکت اسکول کی جانب سے بھیجے گئے دعوت نامہ کے جواب میں ہوئی کیونکہ لائبریری ثقافتی، سائنسی اور تعلیمی صلاحیتو کی ترقی و فروغ میں کلیدی شراکت دار ہے۔”

اسکول انتظامیہ اور تعلیمی عملے نے فسٹیول میں لائبریری کی شرکت کا خیرمقدم کیا، اور انہوں نے طالبات کی کامیابیوں کے بارے میں بریفنگ پیش کی اوررتعلیمی عمل میں تعاون فراہم کرنے پر لائبریری کے عملے کی کوششوں کی تعریف کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32807