وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خواتین عازمین ایسے محرم کے ساتھ فریضہ حج ادا نہیں کر سکیں گی، جس نے گزشتہ 5 برس کے دوران حج ادا کیا ہو۔
یہ بیان دنیا بھر سے عازمین کی جانب سے اس سلسلے میں وضاحت طلب کیے جانے پر جاری کیا گیا کہ خواتین گزشتہ برسوں میں حج کرنےوالے شخص کو بطور محرم لے جا سکتی ہیں یا نہیں۔
یاد رہے کہ سعودی حکومت نے رواں برس داخلی عازمین حج کے لیے درخواستیں دینے کی تاریخ 3 تا 11 جون مقرر کررکھی ہے۔ حکام کے مطابق خوش نصیبوں کا اعلان قرعہ اندازی کے ذریعےکیا جائے گا۔












