45

جامعہ للبنات فاطمہ (س) چکوال میں جشن میلاد النبی منعقد

  • News cod : 3624
  • 02 نوامبر 2020 - 20:10
جامعہ للبنات فاطمہ (س) چکوال میں جشن میلاد النبی منعقد
حوزہ ٹائمز|جامعہ للبنات فاطمۃ الزہرا سلام الله علیہا ٹرسٹ، مرید چکوال کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلى اللہ علیہ و آلہ وسلم منعقد کی گئی جس میں گرد و نواح سے سینکڑوں خواتین نے شرکت کی.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جامعہ للبنات فاطمۃ الزہرا سلام الله علیہا ٹرسٹ، مرید چکوال کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلى اللہ علیہ و آلہ وسلم منعقد کی گئی جس میں گرد و نواح سے سینکڑوں خواتین نے شرکت کی.

تلاوت قرآن مجید اور بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں ھدایہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت جامعہ ہذا کی طالبات نے حاصل کی۔

محترمہ راضیہ نوید مرکزی نائب صدر منہا ج القرآن ویمن لیگ نے سورہ الاعراف کی آیت نمبر 157 کو موضوع گفتگو بناتے ہوئےسیر حاصل گفتگو کی۔ آپ نے کہا کہ ایمان بالرسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد بے حد و حساب تعظیم رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، نصرت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور کامل اتباع رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہی ہمیں حقیقی فلاح سے ہمکنار کر سکتی ہے۔

آپ نے مزید کہا کہ عصر حاضر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مد ظلہ العالی نے ان چاروں اجزاء کو تحریک منہاج القرآن کی صورت میں اکٹھا کر دیا ہے۔ یہ تحریک اب ایک ایسا سمندر بن چکی ہے جو اپنے اندر علم، سیرت، کردار، اخلاق، روحانیت اور عمل کے جواہر نایاب لیے ہوئے ہے۔ شیخ الاسلام نے مختصر وقت میں جو عظیم الشان کامیابیاں حاصل کی ہیں، وہ انہی کا خاصہ ہیں۔ محفل کا اختتام سلام اور دعا پر ہوا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3624