39

امت مسلمہ حضرت سید الانبیاء کے نام پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہے عشق رسول و آل رسول امت مسلمہ کا سرمایہ ایمان ہے۔ مقصود علی ڈومکی

  • News cod : 3746
  • 05 نوامبر 2020 - 16:13
امت مسلمہ حضرت سید الانبیاء کے نام پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہے عشق رسول و آل رسول امت مسلمہ کا سرمایہ ایمان ہے۔ مقصود علی ڈومکی
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے عرب حکمران امریکی غلامی کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں اسی لٸے اسرائيل غاصب کو تسليم کرنے میں ان کی لاٸین لگی جو امت مسلمہ سے خیانت ہے۔ 

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق او آٸی سی ایک ناکارہ ادارہ ہے جو امت مسلمہ کے مسائل حل کرنے کی بجائے سامراجی مفادات کا محافظ ہے۔ مقصود ڈومکی    بدقسمتی سے عرب حکمران امریکی غلامی کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں اسی لٸے اسرائيل غاصب کو تسليم کرنے میں ان کی لاٸین لگی ہے جو امت مسلمہ سے خیانت ہے۔

مرکزی ترجمان ایم ڈبلیو ایم    مذہبی جلوس عزاداری کے ہوں یا عید میلاد النبی کے وہ کسی پرمٹ اور اجازت نامے کے محتاج نہیں ہیں۔ مقصود علی  اسلام دشمن اور پاکستان دشمن قوتوں نے وطن عزیز پاکستان میں فرقہ وارانہ اختلاف کو ہوا دینے کے لئے پانی کی طرح ڈالر اور ریال خرچ کیے۔

مقصود ڈومکی     عید میلاد النبی صلی اللہ علیہوآلہ وسلم اور میلاد امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے جامعہ امام علی علیہ السلام کنب میں تقریب منعقد ہوئی۔  اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ امت مسلمہ حضرت سید الانبیاء کے نام پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہے عشق رسول و آل رسول امت مسلمہ کا کا سرمایہ ایمان ہے۔ فرانسیسی صدر کی سید الانبیاء کی شان میں گستاخی نا قابل معافی جرم ہے او آٸی سی ایک ناکارہ ادارہ ہے جو امت مسلمہ کے مسائل حل کرنے کی بجائے سامراجی مفادات کا محافظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے عرب حکمران امریکی غلامی کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں اسی لٸے اسرائيل غاصب کو تسليم کرنے میں ان کی لاٸین لگی جو امت مسلمہ سے خیانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی جلوس عزاداری کے ہوں یا عید میلاد النبی کے وہ کسی پرمٹ اور اجازت نامے کے محتاج نہیں ہیں عزاداران امام حسین علیہ السلام کے خلاف مقدمات کا اندراج ایک شرمناک عمل ہے حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فی الفور مقدمات واپس لے  انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن اور پاکستان دشمن قوتوں نے وطن عزیز پاکستان میں فرقہ وارانہ اختلاف کو ہوا دینے کے لئے پانی کی طرح ڈالر اور ریال خرچ کیے مگر آج عید میلاد النبی اور ہفتہ وحدت کے موقع پر شیعہ سنی مسلمانوں نے اپنے اتحاد اور وحدت سے دشمن کے سارے عزائم خاک میں ملا دیئے۔ اس موقع پر کانفرنس سے جامعہ امام علی علیہ السلام کے کے پرنسپل ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما علامہ محمد نقی حیدری سید زین العابدین شاہ سید جعفر شاہ شاہ دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3746