17

پاکستان عالمی برادری کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں: وزیر خارجہ

  • News cod : 44078
  • 14 فوریه 2023 - 13:31
پاکستان عالمی برادری کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں: وزیر خارجہ
پاکستان بین الاقوامی برادری کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، خطے میں علاقائی امن کے قیام کے لیے اقدامات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، خارجہ پالیسی ملکی مفاد کے مطابق مرتب کرتے ہیں

وفاق ٹائمز، بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مؤقف پر پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں امریکا اور چین نے ہماری بھرپور مدد کی، پوری دنیا نے مشکلات میں پاکستان کا ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پوری دنیا میں موسمیاتی تبدیلی پر آواز اٹھائی، جنیوا کانفرنس میں سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ میں کامیابی ہوئی۔
وزیر خارجہ بلاول نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں کئی بحرانوں کا سامنا ہے، چین امریکا سمیت دنیا بھر نے پاکستان کا مشکل میں ساتھ دیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44078

ٹیگز