11

مہنگائی کے باعث محنت کش طبقہ معاشی طور پر شدید دباؤ میں ہے، وزیراعظم

  • News cod : 46837
  • 01 می 2023 - 14:21
مہنگائی کے باعث محنت کش طبقہ معاشی طور پر شدید دباؤ میں ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کے باعث محنت کش طبقہ معاشی طور پر شدید دباؤ میں ہے۔

وفاق ٹائمز، وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر کہا کہ آج جب کہ ہم محنت کشوں کے عالمی دن پر انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ نے محنت کش طبقے کی معاشی معاشیشہباز شریف نے کہا کہ ترقی کی وہ عمارت جو محنت کی بنیاد پر کھڑی ہے اگر اس کی تعمیر کرنے والوں کو ترقی کے ثمرات سے محروم رکھا گیا تو یہ عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کے حقوق کو پورا کرنا اور ان کو معاشی ترقی میں حصہ دار بنانا میرے خیال میں عالمی معیشت کے لیے ایک بنیادی چیلنج ہے۔ مشکلات میں شدید اضافہ کیا ہے، اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے وہ معاشی طور پر شدید دباؤ میں ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46837