وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، حوزہ علمیہ قم اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے تحت علامہ قاضی نیاز حسین نقوی رح کی یاد میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی جس میں ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، مراجع عظام اور حوزہ علمیہ قم کے جید اساتذہ اور طلاب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔