57

جامعہ کوثر اسلام آباد میں نئے تعلیمی سال 2023ء کا آغاز

  • News cod : 49655
  • 26 آگوست 2023 - 12:48
جامعہ کوثر اسلام آباد میں نئے تعلیمی سال 2023ء کا آغاز
مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی نے طلاب کو وعظ و نصیحت فرمائی جس میں آپ نے حقیقی طالبعلم کے فرائض سے آگاہ کرتے ہوئے طلباء کو حصول علم کے ساتھ ساتھ عمل اور آخرت کی فکر کرنے کی جانب متوجہ کیا

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃالکوثر اسلام آباد میں نئے تعلیمی سال 2023-2024 کی مناسبت سے المصطفی آڈیٹوریم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
مولانا حافظ رضوان حیدر نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے حافظ اکبر رجائی کو تلاوت کلام الہی کے لیے مدعو کیا۔ کمیل حیدر بلتستانی نے سوز و سلام پیش کیا اور نئے طلاب کو خوش آمدید کہنے کے لیے علی ذوالقرنین تشریف لائے۔
اس کے بعد مولانا محمد علی ہمدانی پرنسپل ہادی سکول سسٹم نے بھی طلاب کے سامنے اپنے تحصیلی تجربات بیان کیے۔
بعد ازاں گزشتہ تعلیمی سال 2022-2023 کے پوزیشن ہولڈرز میں اعزازی شلیڈز تقسیم کی گئیں.
آخر میں شیخ الجامعۃ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ نے طلاب کو وعظ و نصیحت فرمائی جس میں آپ نے حقیقی طالبعلم کے فرائض سے آگاہ کرتے ہوئے طلباء کو حصول علم کے ساتھ ساتھ عمل اور آخرت کی فکر کرنے کی جانب متوجہ کیا۔نیز آپ نے انبیاء و ائمہ علیہم السلام کی سیرت سے بھی فکر آخرت کے چند نمونے پیش کیے۔
تقریب کا اختتام دعائے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف پر ہوا۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49655