25

موسسہ علمی فرہنگی امام زمان عج بلتستان کی طرف سے جشن منعقد

  • News cod : 54133
  • 26 فوریه 2024 - 18:44
موسسہ علمی فرہنگی امام زمان عج بلتستان کی طرف سے جشن منعقد
موسسہ علمی فرہنگی امام زمان عج بلتستان کی طرف سے قم المقدس حسینیہ بلتستانیہ فاطمیہ ہال میں ایک پروقار جشن کاانعقاد کیاگیا جس میں علماء کرام اور طلاب عظام اور زائرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی.

منجی عالم بشریت صاحب والعصر والزمان حجت ابن الحسن بقیة الله الاعظم کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے موسسہ علمی فرہنگی امام زمان عج بلتستان کی طرف سے قم المقدس حسینیہ بلتستانیہ فاطمیہ ہال میں ایک پروقار جشن کاانعقاد کیاگیا جس میں علماء کرام اور طلاب عظام اور زائرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی.

مقررین اور منقبت خواں حضرات نے امام عالی مقام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔ اس عظیم پروقار جشن کا آغاز کلام ربانی سے ہوا تلاوت کی سعادت برادر قبلہ شیخ کمیل حسن غدیر صاحب نے حاصل کی۔

اس جشن کے مہمان خصوصی موسسہ کے سرپرست اعلی پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مہمان حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمدعلی شاہ موسوی صاحب تھے اور جشن کے خطیب استاد حوزہ مبلغ مہدویت حجت الاسلام علامہ ڈاکٹر علی اصغر سیفی صاحب نے نہایت خوبصورت انداز میں مہدویت کے موضوع پر گفتگو کی اور بہت سارے شبہات کے جوابات بھی دیئے۔

جشن کے آخر میں موسسہ کےآراکین میں سے گذشتہ سال پی ایچ ڈی مکمل کرنے والی دو شخصیات قبلہ ڈاکٹر سید عباس حسینی اور قبلہ ڈاکٹر شیخ محمد علی ممتاز اور ماہ رمضان اور محرم کے مبلغین کی ، لوح تقدیر اور دیگر نفیس انعامات کے ذریعے تجلیل کی گئی ۔۔

اسٹیج سکریٹری کے فرائض قبلہ شیخ محمد علی شریفی نے انجام دیئے۔۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54133

ٹیگز