وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، بورڈ آف ٹرسٹیز آف مدینہ العلم ٹرسٹ کے رکن سید مہدی حسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم موئسس و سرپرست جامعہ باقر العلوم علی پور، سابق مدرس و مہتم قدیم دینی درسگاہ جامعہ علمیہ دارالھدی حجۃ الاسلام مولانا سید باقر حسین نقوی کے انتقال پرُ ملال پر مرحوم کے تمام اعزہ و اقارب کی خدمت میں تعزیت عرض کرتے ہیں۔ دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ چہاردہ معصومین علیہم السلام کے صدقے میں مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عنایت فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ علامہ سید باقر حسین نقوی نے علی پور میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ آپ کے دینی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔












