وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں تعین انڈونیشیا کے سفیر رونی پراسیٹیو یولیانٹورو نے حضرت معصومہ یونیورسٹی قم کے دورے کے دوران حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کے ایامِ سوگ کے موقع پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس دورے کو علمی تعاون کا ایک بہت اچھا موقع قرار دیا کہ جس سے استفادہ کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران اور انڈونیشیا کے درمیان تعلقات کی بہتری ان چیزوں میں سے ایک ہے جس کی اس ملاقات میں پیروی کی جا سکتی ہے اور مزید کہا کہ تقریباً 250 انڈونیشیا کے طلباء ایران میں زیر تعلیم ہیں جن میں سے قابل ذکر تعداد قم کے علاوہ تہران اور تبریز سے ہیں انڈونیشی طلباء ایران میں دینی علوم کے علاوہ انجینئرنگ، طبی علوم وغیرہ کے دیگر شعبوں کا بھی مطالعہ کرتے ہیں۔
ایران میں موجود انڈونیشیا کے سفیر نے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں میں انجینئرنگ، اقتصادیات، سماجی علوم، فن، زبان اور ثقافت اور سائنسی شعبوں میں انڈونیشیاء تعاون اور اسکالرشپ قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایران سمیت ہمارے شراکت داروں کو انڈونیشیا کے اسکالرشپ پیش کیے جاتے ہیں اور مجھے امید ہے کہ مستقبل میں مذکورہ وظائف میں حضرت معصومہ یونیورسٹی کے طلباء کو بھی قبول کیا جائے گا۔
رونی پراسیٹیو یولیانٹورو نے مزید کہا کہ ایران اور انڈونیشیا کی یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کا آغاز ہوا ہے اور سب سے زیادہ تعاون تہران اور انڈونیشیا کی میڈیکل سائنس کی یونیورسٹیوں کے درمیان ہوا ہے۔ محمدیہ یونیورسٹی کا تہران یونیورسٹی کے ساتھ خصوصی تعاون ہے اور تاریخ اور ثقافت کے شعبے میں مشترکہ تحقیقی تعاون برقرار ہے۔
ہمیں امید ہے کہ حضرت معصومہ یونیورسٹی انڈونیشیا کی مختلف یونیورسٹیوں اور تنظیموں کے ساتھ تعاون اور بات چیت کرے گی۔ انڈونیشیا میں جامع اسلامی تنظیمیں اعلیٰ تعلیمی تعاون کے قیام کے لیے بہت سرگرم ہیں، محمدیہ تنظیم کی انڈونیشیا میں 180 اور ملائیشیا میں ایک یونیورسٹی ہے۔
انہوں نے اس بات کی طرف بی توجہ دلائی کہ حضرت معصومہ یونیورسٹی خواتین اور ان کی تعلیم کو فروغ دینے پر زور دیتی ہے اور یہ خود انڈونیشیا کے ساتھ تعاون کا میدان بن سکتا ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں فریقین، یعنی انڈونیشیا کا سفارت خانہ اور حضرت معصومہ یونیورسٹی، اس مشترکہ میٹنگ کے نتائج پر عمل کریں گے۔ ہم انڈونیشیا کی جامعات اور جامع اسلامی تنظیموں کے ساتھ حضرت معصومہ یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کے لیے اپنی مکمل تیاری کا اعلان کرتے ہیں
حضرت معصومہ یونیورسٹی اور انڈونیشیا کی یونیورسٹیوں کے سنجیدہ تعامل کی پیروی کر رہے ہیں۔












