17

اِنسانی تحفظ کے ادارے غزہ اور مغربی کنارے کے عوام کے وحشیانہ قتل عام کے خلاف اپنی اپنی ذمہ داری پوری کرے، الازہر یونیورسٹی

  • News cod : 57250
  • 01 سپتامبر 2024 - 14:07
اِنسانی تحفظ کے ادارے غزہ اور مغربی کنارے کے عوام کے وحشیانہ قتل عام کے خلاف اپنی اپنی ذمہ داری پوری کرے، الازہر یونیورسٹی
الازہر یونیورسٹی نے اپنے بیان میں مغربی کنارے کے شہریوں پر غاصب اسرائیلی حکومت کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کا املاک پر ناجائز قبضے کے منصوبے کے خلاف بھی خبردار کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، الازہر یونیورسٹی نے مغربی علاقوں کے شہروں پر غاصب اسرائیلی حکومت کی جارحیت کی شدید مذمت کی اور اسرائیل کا عوامی املاک پر ناجائز قبضے اور ان کی تاریخی یادگاروں کو مٹانے کے منصوبے کے خلاف خبردار کیا،

اور کہا کے اس جارحیت سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔

الازہر یونیورسٹی کے جاری شدہ بیان میں کہا گیا ہے کے الازہر یونیورسٹی مغربی کنارے کے شہریوں پر غاصب صہیونی حکومت کے دہشت گردانہ حملوں، سڑکوں، اور مکانات کے بڑے حصے کی تباہی، درجنوں افراد کے ناحق خون بہنے اور سینکڑوں افراد کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہے۔

یہ تمام جرائم بین الاقوامی ملی بھگت اور بین الاقوامی نامردی کے زیر میں کیے جا رہے ہیں اور غزہ کی فخریہ سرزمین پہ روزانہ ہونے والے قتل عام پر یہ عالمی بے حسی کی مثال ہے۔

اس لیے دشمن بھی جانتا ہے کہ وہ جو کچھ بھی کرے اسکے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھاۓ گا۔

الازہر یونیورسٹی نے اپنے بیان میں خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے درپیش خطرے کی طرف بھی اشارہ کیا ہے،

اور انسانی تحفظ کے تمام سرگرم اداروں کے نام کہا ہے کہ وہ غاصب اسرائیلی حکومت کے دل دہلا دینے دردناک جرائم اور لوگوں کے وحشیانہ قتل کے خلاف اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

الازہر یونیورسٹی نے عالم اسلام سے کہا کہ وہ تمام سیاسی، سفارتی اور عوامی طاقتوں اور وسائل کو فلسطینیوں، مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے تحفظ کے لیے استعمال کرے اور فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کے جواب میں غاصب اسرائیلی حکومت کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=57250

ٹیگز