22

حرم رضوی میں شبِ رحلت پیغمبر اکرم ص کی مناسبت سے مجلس و محفل قرآنی منعقد ہوگی

  • News cod : 57266
  • 01 سپتامبر 2024 - 20:16
حرم رضوی میں شبِ رحلت پیغمبر اکرم ص کی مناسبت سے مجلس و محفل قرآنی منعقد ہوگی
مشہد میں روضہ مطہر امام رضا ع میں شبِ رحلت رسول اکرم ص کی مناسبت سے مجلس و قرآنی محفل منعقد کی جائے گی۔

پیغمبر اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شب رحلت کی مناسبت سے مشہد مقدس کے حرم رضوی میں قرآنی حلقوں کی موجودگی میں مجلس اور محفل تلاوت قرآن منعقد ہوگی۔

اس پروگرام میں قرآن مجید کی تلاوت کے ساتھ زیارت نبی مکرم ص بھی پڑھی جائے گی۔

حجت الاسلام آقائے قرائتی اس مجلس کے خطیب ہوں گے۔

یہ اجتماع آج حرم رضوی کے صحن پیامبر اعظم ص میں نماز مغربین کی باجماعت ادائیگی کے فورا بعد منعقد ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=57266

ٹیگز