28

لبنانی مزاحمت اور قوم سے مکمل اظہارِ یکجتی کے لیے ایران کے تمام حوزات علمیہ میں مکمل تعطیل کا اعلان/ بروز بدھ تمام مدارس بند رہیں گے۔

  • News cod : 57680
  • 24 سپتامبر 2024 - 20:05
لبنانی مزاحمت اور قوم سے مکمل اظہارِ یکجتی کے لیے ایران کے تمام حوزات علمیہ میں مکمل تعطیل کا اعلان/ بروز بدھ تمام مدارس بند رہیں گے۔
آیت اللہ اعرافی نے دہشت گرد صیہونی حکومت کے ذلت آمیز جرائم اور وسیع پیمانے پر راکٹ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے تمام اسلامی حکومتوں اور عالم اسلام سے صیہونی سرطان کے ناسور کو مکمل طور پر نابود کرنے کے لیے لبنان کے مزاحمتی مرکز کے ساتھ مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور تعاون کرنے کی تاکید کی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ اعرافی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

إِنَّ اللهَ‌ اشْتَری مِنَ الْمُؤْمِنینَ أَنْفُسَهُمْ وَ أَمْوالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ یُقاتِلُونَ فی سَبیلِ اللهِ ‌ فَیَقْتُلُونَ وَ یُقْتَلُونَ وَعْداً عَلَیْهِ حَقًّا فِی التَّوْراةِ وَ الْإِنْجیلِ وَ الْقُرْآنِ وَ مَنْ أَوْفی بِعَهْدِهِ مِنَ اللهِ ‌ فَاسْتَبْشِرُوا بِبَیْعِکُمُ الَّذی بایَعْتُمْ بِهِ وَ ذلِکَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظیمُ (سورہ توبہ، آیت نمبر 111)

بے شک اللہ نے مسلمانوں سے ان کی جان اور ان کا مال اس قیمت پر خرید لیے ہیں کہ ان کے لیے جنت ہے، اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں پھر قتل بھی کیے جاتے ہیں، یہ سچا وعدہ ہے تورات اور انجیل میں، اور اللہ سے زیادہ وعدہ پورا کرنے والا کون ہے، خوش رہو اس سودے سے جو تم نے اس سے کیا ہے، اور یہ بڑی کامیابی ہے۔

اس دوران حزب اللہ کے قابل فخر کمانڈروں، سپاہیوں اور لبنانی مدارس کے اکابرین اور اساتذہ کی شہادت نے ہمارے درد کو مزید بڑھا دیا ہے۔

اس دردناک سانحہ کے پیش نظر امامِ وقت عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، رہبر معظم انقلاب، تمام مراجع تقلید، قم و نجف کے تمام مدارس، لبنان کی عوام اور بالخصوص حزب اللہ کے بہادر رہنما و مجاہد سید حسن نصر اللہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

بچوں کا قتل عام کرنے والی صیہونی حکومت جب بھی مزاحمتی قوتوں کے ہاتھوں شکست کھاتی ہے تو پھر نتیجے میں وہ نہتے لوگوں کا خون بہا کر اپنا بدلہ لیتی ہے، یہی اس ناجائز حکومت کی بزدلی اور گھٹیا پن کا ثبوت ہے۔

ایک بار پھر پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ یہ مجرمانہ حکومت کسی بھی انسانی، مذہبی، شرعی اور بین الاقوامی معیار کی پاسداری نہیں کرتی اور قتل و غارت، ظلم و زیادتی، بے حیائی اور خونریزی کے سوا کوئی راستہ نہیں جانتی۔

اس سے نمٹنا اس وقت تک تصادم، جہاد اور مزاحمت ہی ہے جب تک کے اس کی مکمل تباہی اور اسکے فساد کے جراثیم سے پوری انسانیت کی نجات نہ ہو جائے۔

راہ الٰہی میں مدارس کی بنیاد، قرآن کی آیات اور پیغمبر اسلام اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت، مراجع عظام کے احکام کی تقلید اور انکی تعلیمات ہیں جو عزت،حکمت، مزاحمت، شہادت کے تحفظ کا راستہ ہے۔

حوزہ علمیہ قم اور مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی لبنان کی مزاحمت اور فلسطینی عوام کے دفاع کے حق میں انکی مکمل حمایت کرتے ہیں اور

حزب اللہ کی مزاحمت اور غزہ کی عوام کی تمام مزاحمتی محاذوں پر ان کے ساتھ تعاون کا اعلان کرتے ہیں۔

میں عالم اسلام کے تمام سیاست دانوں، علماء کرام اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں سے صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے اقتصادی اور ثقافتی پابندیاں ختم کرنے اور انسانیت اور انصاف کا دفاع کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔

پیغمبر اسلام اور اسلامی اتحاد سے منسوب اس ہفتہ وحدت کے ایام میں تمام اسلامی حکومتوں اور عالم اسلام سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ملت اسلامیہ کی تشکیل میں مزید سنجیدگی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مزاحمت کے محور سے صہیونی جراثیم کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے تعاون اور کوشش کریں۔

بلاشبہ اس میدان میں کسی قسم کی کوتاہی کا نتیجہ پوری دنیا میں خدا کے غضب کا باعث بنے گا اور اس کا خمیازہ ان ممالک کے حکمرانوں کو بھگتنا پڑے گا۔

أُذِنَ لِلَّذِینَ یُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَی نَصْرِهِمْ لَقَدِیرٌ (سورہ حج آیت نمبر 39)

لبنان کے اکابرین اور حزب اللہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اور تمام مراجع عظام کی رائے کی بنیاد پر، تمام حوزات علمیہ بروذ بدھ بند رہیں گے۔

علی رضا اعرافی،

سربراہ حوزہ علمیہ

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=57680

ٹیگز