19

فتح ہمیشہ اللہ والوں کی ہوتی ہے، علامہ شبیر حسن میثمی

  • News cod : 58021
  • 15 اکتبر 2024 - 20:13
فتح ہمیشہ اللہ والوں کی ہوتی ہے، علامہ شبیر حسن میثمی
انہوں نے کہا کہ ہم مل کر اس حمایت کو جاری رکھیں گے اس میں تمام مکاتب فکر یک آواز ہیں یہ آواز ہی دشمن کے ایوانوں پر لرزہ طاری کرتی ہے، تمام احباب کا شکریہ اللہ تعالٰی آپکی اس کاوش کو قبول فرمائی آمین۔

وفاق ٹائمز، پنجاب سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی کی قیادت میں شیعہ علماء کونسل پاکستان لاہور ڈویژن کی جانب سے جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور سے ایک پر امن حمایت مظلومین احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں وفاق المدارس کے سیکرٹری علامہ افضل حیدری صاحب و دیگر تنظیمی احباب اور علماء کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بعد ازاں سیکرٹری جنرل نے ریلی سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا جس صورتحال سے دوچار ہے، اس کی وجہ صیہونی ریاست ہے، اس ریاست اور قبضہ گروپ نے تمام دنیا کے انسانوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیلی سے جس کے انتقام کا آغاز ہو چکا ہے، انشاءاللہ فتح ہمیشہ اللہ والوں کی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مل کر اس حمایت کو جاری رکھیں گے اس میں تمام مکاتب فکر یک آواز ہیں یہ آواز ہی دشمن کے ایوانوں پر لرزہ طاری کرتی ہے، تمام احباب کا شکریہ اللہ تعالٰی آپکی اس کاوش کو قبول فرمائی آمین۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=58021

ٹیگز