وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلیٰ سطی تین رکنی وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ وفد میں ایس یو سی پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ شامل تھے۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور وہاں کی جنگی صورتحال کے تدارک کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا گیا۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے گورنر کے پی کے سے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے پشاور اور اسلام آباد منتقل کرنے کے مطالبے سمیت پاراچنار میں عوام کو اشیائے ضروریات زندگی اور ادویات فوری باہم پہچانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ گورنر نے وفد کو ضلع کرم میں امن و امن کی بحالی کے حوالے سے فوری سنجیدہ اقدامات کرنے کی یقین دھانی کرائی اور اس ضمن جلد جرگہ بلانے اور آل پارٹیز کانفرنس منقد کرنے کا عندیہ ظاہر کیا، جبکہ وفد کی جانب سے زخمیوں کی ہیلی کے ذریعے پشاور منتقلی اور عوامی بحالی کے لیے فوری اقدامات کے لیے دی گئی تجاویز پر بھی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔












