32

اسرائیل کے ہاتھوں شام کی اہم فوجی تنصیبات تباہ؛ 500 کلومیٹر علاقے پر قبضہ کر لیا!

  • News cod : 59122
  • 19 دسامبر 2024 - 21:29
اسرائیل کے ہاتھوں شام کی اہم فوجی تنصیبات تباہ؛ 500 کلومیٹر علاقے پر قبضہ کر لیا!
المیادین کے نمائندے نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں شام کی اہم فوجی تنصیبات کی تباہی اور اس ملک کے 500 کلومیٹر علاقے پر قبضے کی خبر دی ہے۔

وفاق ٹائمز، المیادین کے مطابق صیہونی فوج نے شام کی سرزمین پر قبضہ کرتے ہوئے جبل الشیخ اور القنیطرہ کی بلندیوں میں شامی فوج کے اہم ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی افواج نے جنوبی شام کے تقریباً 500 مربع کلومیٹر علاقے پر مکمل قبضہ کر لیا ہے۔

شام کے مقامی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ صیہونی غاصبوں نے جنوبی شام میں فوج کی سب سے بڑی بٹالینز کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا ہے

یہ بھی اطلاع ہے کہ اسرائیلی فوج نے قنیطرہ کے شمالی مضافات میں مقامی لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=59122

ٹیگز