25

مجمع طلاب و علما روندو کی جانب سے روندو سکردو بلتستان سے تشریف لائے ہوئے زائرین کے لئے پروگرام منعقد

  • News cod : 59575
  • 12 ژانویه 2025 - 13:46
مجمع طلاب و علما روندو کی جانب سے روندو سکردو بلتستان سے تشریف لائے ہوئے زائرین کے لئے پروگرام منعقد
مجمع علما و طلاب روندو کی جانب سے مجمع کے دفتر میں روندو سکردو بلتستان سے آئے ہوئے زائرین کے ایک وفد کے ساتھ ایک استقبالی و تعارفی نشست منعقد ہوئی۔ جس میں جشنِ امام جواد ع کی منابست سے مختصر پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

وفاق ٹائمز ، مجمع علما و طلاب روندو کی جانب سے مجمع کے دفتر میں روندو سکردو بلتستان سے تشریف لائے ہوئے زائرین کے ایک وفد کے ساتھ ایک استقبالی و تعارفی نشست منعقد ہوئی۔ جس میں جشنِ امام جواد ع کی منابست سے مختصر پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

جشن کا آغاز شیخ فدا حسین انقلابی صاحب نے تلاوت سے کیا۔ بعد ازاں صدرِ مجمع آغا سید حامد علی رضوی صاحب نے زائرین کو خوش آمدید کہتے ہوئے زائرین کی خدمت میں مجمع کی فعالیتیوں اور اس کے طریقہ کار سے متعلق مختصر آگاہ کیا۔

بعد ازاں ڈاکٹر علی موسی عرفانی صاحب اور زیارت کیلیے تشریف لائے ہوئے برادر امداد علی صاحب نے بالترتیب بلتی اور شینا میں قصیدہ پڑھا۔

آخر میں محترم شیخ انور حسین نورانی صاحب نے زیارات کی اہمیت اور حضرت معصومہ قم س کی شخصیت اور کمالات کے موضوع پر خطاب کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=59575

ٹیگز