24

علامہ رمضان توقیر کا ضلع اورکزئی کا دورہ، تعزیت اور ملاقاتیں

  • News cod : 60339
  • 21 فوریه 2025 - 10:28
علامہ رمضان توقیر کا ضلع اورکزئی کا دورہ، تعزیت اور ملاقاتیں
علامہ محمد رمضان توقیر نے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صاحب قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے دیرینہ دوست و عقیدت مند اور ہمارے مخلص تنظیمی دوست تھے۔ ان کی قومی ملی اور تنظیمی حوالے سے گرانقدر خدمات ہیں، صوبہ میں تنظیمی طور پر جماعت کیلئے نا قابل تلافی نقصان ہے۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر اور صوبائی جنرل سیکرٹری خیبر پختونخوا مولانا کاظم حسین مطہری نے ضلع اوکرزئی کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے سینئر صوبائی رہنماء ایس یو سی ڈاکڑ سید خلیل حسین ہاشمی کی وفات پر انکے بیٹے ڈاکٹر سید مقعیل حسین ہاشمی اور دیگر سوگواران سے ملاقات کی، ڈاکڑ سید خلیل حسین ہاشمی کی وفات پر تعزیت پیش کی اور قائد ملت کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صاحب قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے دیرینہ دوست و عقیدت مند اور ہمارے مخلص تنظیمی دوست تھے۔ ان کی قومی ملی اور تنظیمی حوالے سے گرانقدر خدمات ہیں، صوبہ میں تنظیمی طور پر جماعت کیلئے نا قابل تلافی نقصان ہے۔

علامہ رمضان توقیر نے ڈاکٹر خلیل حسین ہاشمی، دیگر خانوادہ سادات و شہدائے اورکزئی کی قبور پر حاضری، فاتحہ خوانی اور دعا مغفرت کی، اس موقع پر سادات و مومنین سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60339

ٹیگز