19

عالمی برادری غزہ میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے، حجت الاسلام گلزار مہدوی

  • News cod : 60762
  • 28 مارس 2025 - 19:07
عالمی برادری غزہ میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے، حجت الاسلام گلزار مہدوی
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی ایک منظم اور دانستہ خلاف ورزی ہے۔

وفاق ٹائمز ، چھٹی بین الاقوامی قدس شریف کانفرنس “حی علی القدس” کے عنوان سے اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر عسلویہ میں منعقد ہوئی، جس میں 13 ممالک سے تعلق رکھنے والے 80 غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔

اس اہم کانفرنس میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے طالب علم مولانا گلزار مہدوی نے بھی شرکت کی اور وفاق ٹائمز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نہتے نماز گزاروں کو اپنے وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنا کر اپنی کھوکھلی طاقت کا مظاہرہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی ایک منظم اور دانستہ خلاف ورزی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60762

ٹیگز