25

مسئلہ فلسطین پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی مجرمانہ ہے، سیدہ وجیہہ زہرا نقوی

  • News cod : 60766
  • 28 مارس 2025 - 21:40
مسئلہ فلسطین پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی مجرمانہ ہے، سیدہ وجیہہ زہرا نقوی
انہوں نے کہا کہ یہ کمترین کام ہے جس سے ایمان، صبر اور استقامت کے ساتھ صہیونی حکومت کا مقابلہ کرنے والے فلسطینیوں کو مزید حوصلہ ملے گا۔ 

وفاق ٹائمز ، چھٹی بین الاقوامی قدس شریف کانفرنس “حی علی القدس” کے عنوان سے اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر عسلویہ میں منعقد ہوئی، جس میں 13 ممالک سے تعلق رکھنے والے 80 غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔

اس اہم کانفرنس میں سیدہ وجیہہ نقوی نے شرکت کی اور وفاق ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اب تک بچوں، بوڑھوں اور عورتوں سمیت ہزاروں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام، لاکھوں کو زخمی اور بے گھر کر چکا ہے۔

آج بھی آسمان سے برستی بلا اشتعال بمباری کا شکار ہو رہے ہیں.

اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے مظلوم مسلمان طویل عرصے سے صیہونی مظالم برداشت کررہے ہیں، مسلم سربراہان مملک کو چاہئے کہ ان مظالم کے خاتمے کیلئے ٹھوس اور مؤثر آواز اٹھائیں۔

مہمان خاتون امید ظاہر کی کہ ان شاءاللہ بہت جلد غزہ کے مظلوم عوام کو فتح نصیب ہوگی اور ہم اس کامیابی کو اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کمترین کام ہے جس سے ایمان، صبر اور استقامت کے ساتھ صہیونی حکومت کا مقابلہ کرنے والے فلسطینیوں کو مزید حوصلہ ملے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60766

ٹیگز