31

مدرسہ امام المنتظر عج قم المقدسہ میں حوزہ علمیہ قم کی صدمین سالگرہ کے موقع پر علمی سیمینار کا انعقاد

  • News cod : 60946
  • 29 می 2025 - 3:33
مدرسہ امام المنتظر عج قم المقدسہ میں حوزہ علمیہ قم کی صدمین سالگرہ کے موقع پر علمی سیمینار کا انعقاد
قم المقدسہ (وفاق ٹائمز) مدرسہ امام المنتظرؑ قم کی میزبانی میں 7 خرداد 1404ھ ش، بروز بدھ، حوزہ علمیہ قم کی 100 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک عظیم الشان علمی سیمینار بعنوان: حوزہ علمیہ قم کی صدمین سالگرہ؛ اس کے آثار و برکات برصغیر (ہندوستان و پاکستان) میں.

مدرسہ امام المنتظرؑ قم المقدسہ میں حوزہ علمیہ قم کی صدمین سالگرہ کے موقع پر علمی سیمینار کا انعقاد

قم المقدسہ (وفاق ٹائمز)
مدرسہ امام المنتظرؑ قم کی میزبانی میں 7 خرداد 1404ھ ش، بروز بدھ، حوزہ علمیہ قم کی 100 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک عظیم الشان علمی سیمینار بعنوان:

حوزہ علمیہ قم کی صدمین سالگرہ؛ اس کے آثار و برکات برصغیر (ہندوستان و پاکستان) میں
منعقد ہوا، جس میں ایران، پاکستان اور ہندوستان کی ممتاز علمی و دینی شخصیات نے شرکت فرمائی۔

مہمانِ خصوصی:
حضرت آیت اللہ مہدی مہدوی پور (سابقہ نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی اور خطاب کیا۔ آپ نے فرمایا:
حوزہ علمیہ قم نے نہ صرف ایران بلکہ برصغیر میں بھی دینی بیداری، علمی ارتقاء اور فکری رہنمائی کا اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔ ہندوستان میں حوزہ قم کے تربیت یافتہ علما نے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، جو آج بھی جاری ہیں۔

دیگر مقررین:
* علامہ سید حسن ظفر نقوی (مرکزی جنرل سیکریٹری، مجلس وحدت المسلمین پاکستان) نے کہا:
برصغیر کی ملتِ تشیع نے جو علمی شعور، فکری مزاحمت اور تنظیمی وحدت حاصل کی ہے، وہ براہِ راست حوزہ علمیہ قم کی مرہونِ منت ہے۔

* ڈاکٹر رئیس اعظم شاہد (معاون پژوهش مدرسہ امام المنتظرؑ) نے حوزہ قم کے نظام تربیت اور اس کے فکری اثرات پر تحقیقی گفتگو کی۔

کتاب کی رونمائی:
پروگرام کے اختتام پر علامہ حسن ظفر نقوی کی نئی کتاب کی رونمائی بھی عمل میں آئی، جس کی تدوین و ترتیب جناب کشور مہدوی نے انجام دی ۔

اختتامی خطاب:
سیمینار کا اختتام مدیر مدرسہ امام المنتظرؑ کے خطاب سے ہوا، جنہوں نے تمام مہمانوں، علماء، طلاب اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور طلاب کو حوزہ علمیہ قم کی فکری روایت کو جاری رکھنے کی ترغیب دی۔

منتظمین:
یہ علمی نشست معاونتِ تحقیق مدرسہ امام المنتظرؑ، کوثر ولایت فاؤنڈیشن اور انجمن علمی فقہ و معارف، قم کے تعاون سے منعقد ہوئی، جس میں طلاب و فضلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60946

ٹیگز