مدرسہ الولایہ قم المقدسہ میں بارہویں علمی نشست کا انعقاد
وفاق ٹائمز: یکم ذی الحجہ 1446ھ بمطابق 28 مئی 2025 کو مدرسہ علمیہ الولایہ قم المقدسہ میں شعبہ تحقیق کے زیر اہتمام بارویں علمی نشست بعنوان “مسئلہ فلسطین اور امت مسلمہ کی زمہ داریاں مکتب عاشورا کے تناظر میں ” منعقد ہوئی جس کے محقق حجت الاسلام ڈاکٹر آقای مصطفی فخری تھے ۔
محقق محترم نے مسئلہ فلسطین کی تاریخ پر مفصل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا سے اسرائیلیوں کو فلسطین میں ایک سازش کے تحت جمع کیا گیا اور یہ امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے ۔
انہوں نے مکتب عاشورا کے تناظر میں امت مسلمہ کی زمہ داریوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ پوری امت مسلمہ یکجا ہوکر اسرائیل کا اجتماعی ، سماجی اور سیاسی بائیکاٹ کرے ۔
اس علمی نشست میں قم المقدسہ کی مختلف تنظیموں، مدارس اور جوامع روحانیت کے نمائندوں نے شرکت کی جن میں مجلس وحدت المسلمین اور تحریک جعفریہ کے نمائندے شامل تھے۔
علمی نشست کا اختتام دعا امام زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے کیا گیا.












