14

خراسانِ رضوی میں موساد سے وابستہ دہشت گرد گروہ کا خاتمہ

  • News cod : 61286
  • 30 آگوست 2025 - 11:46
خراسانِ رضوی میں موساد سے وابستہ دہشت گرد گروہ کا خاتمہ
سپاہ امام رضا صوبہ خراسان رضوی موساد کے عناصر نٹیلی جنس دھماکہ خیز مواد

سپاہ امام رضا ع کا اعلامیہ

ایرانی صوبہ خراسان رضوی میں سپاہ پاسداران کے انٹیلی جنس ادارے کی مسلسل اور دقیق کارروائیوں کے نتیجے میں، عدلیہ کے تعاون سے صہیونی جاسوسی ادارے (موساد) سے وابستہ ۸ افراد کو شناخت کرکے گرفتار کر لیا گیا۔

یہ افراد اپنی مخصوص تربیت موساد کے عناصر سے ورچوئل نیٹ ورک کے ذریعے حاصل کر رہے تھے اور حالیہ واقعات، جو “۱۲ روزہ دفاعِ مقدس” کے نام سے معروف ہیں، کے دوران انہوں نے حساس و حیاتی مراکز کے نقشے اور اہم عسکری شخصیات سے متعلق اطلاعات موساد کے افسران کو فراہم کی تھیں۔

موجودہ دستاویزات کے مطابق، یہ گرفتار شدہ عناصر ملکی و عسکری حکام کے خلاف کارروائی اور مشہد مقدس میں اہم مراکز کی تخریب کے منصوبے بنا رہے تھے، لیکن مکمل انٹیلی جنس کنٹرول کے باعث کسی بھی عملی اقدام سے قبل ہی گرفتار کر لئے گئے۔ مزید برآں، اس نیٹ ورک سے لانچر بنانے کا سامان، بم، دھماکہ خیز مواد اور بارودی جال بھی برآمد ہوئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=61286

ٹیگز