14

مزاحمت سے پاک لبنان دراصل لبنان پر قبضہ کی سازش ہے

  • News cod : 61324
  • 30 آگوست 2025 - 20:06
مزاحمت سے پاک لبنان دراصل لبنان پر قبضہ کی سازش ہے
لبنان۔ مزاحمت۔سے پاک صہونی مکاری لبنان۔پر۔قبضہ

مزاحمت سے پاک لبنان کے نام پر دراصل لبنان پر قبضہ کرنے کی راہ ہموار کرنے کی کوشش

عدنان منصور، لبنان کے سابق وزیرِ خارجہ، خبررساں ایجنسی ابنا سے گفتگو میں:

طائف معاہدے اور قرارداد 1701 کے مطابق، لبنان اور اس کے عوام کو تجاوزات کے مقابلے میں دفاع کا حق حاصل ہے اور مزاحمت کے وجود کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ لہٰذا اسلحے کو بہانہ بنا کر اسرائیلی جارحیت جاری رکھنا کسی طور درست نہیں۔

ایسے حالات میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا، جبکہ اسرائیل بارہا قرارداد 1701 کی خلاف ورزی کر چکا ہے اور خود کو ناقابلِ اعتماد ثابت کر چکا ہے، لبنان کی سلامتی اور ارضی وحدت کو سنگین خطرے میں ڈال دے گا۔

شام اور جنوبی لبنان کا تجربہ اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ حتیٰ جنگ بندی کے باوجود بھی اسرائیلی جارحیت ختم نہیں ہوتی۔

نتانیاہو کے اسرائیل کو وسعت دینے کے منصوبے کو مدنظر رکھتے ہوئے، ضروری ہے کہ لبنانی حکام مزاحمت کے خلعِ سلاح سے آنے والے خطرات کو پوری سنجیدگی سے سمجھیں اور بیرونی دباؤ کے سامنے ڈٹ جائیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=61324

ٹیگز