12

غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف مختلف ممالک میں احتجاج، جنگ بندی کا مطالبہ

  • News cod : 61340
  • 31 آگوست 2025 - 12:24
غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف مختلف ممالک میں احتجاج، جنگ بندی کا مطالبہ
غزہ پر ظلم مختلف ممالک کی۔احتجاج اسرائیلی مظالم فوری جنگ بندی

غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف مختلف ممالک میں احتجاج، جنگ بندی کا مطالبہ

جرمنی،اٹلی،سوئیڈن ،اسرائیل میں ہزاروں افرادسڑکوں پر نکل آئے،پاکستانی کمیونٹی کی بھی شرکت

غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف اسرائیل اور جرمنی سمیت مختلف ممالک میں احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔

جرمنی،اٹلی،سوئیڈن ،اسرائیل میں ہزاروں افرادسڑکوں پر نکل آئے،پاکستانی کمیونٹی نے بھی مختلف ممالک میں جاری مظاہروں میں بھرپور شرکت کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہزاروں لوگوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مظاہرہ کیا اور حکومت سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کیا۔

ادھر اٹلی کے شہر وینس میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالتے ہوئے فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ سوئیڈن میں بھی احتجاج ریکارڈ کروایا گیا جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔دوسری جانب اسرائیل میں بھی وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف بھی احتجاج کیا گیا جس میں ہزاروں اسرائیلی مظاہرین نے غزہ جنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=61340

ٹیگز