13

 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران: ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہے

  • News cod : 61343
  • 31 آگوست 2025 - 15:42
 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران: ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہے

سپاہ پاسداران انقلاب کا بیان صیہونی حکومت کی حالیہ سفاک اور نسل پرست جارحیت، جس میں یمن کے عظیم و مقاوم دارالحکومت صنعاء پر […]

سپاہ پاسداران انقلاب کا بیان صیہونی حکومت کی حالیہ سفاک اور نسل پرست جارحیت، جس میں یمن کے عظیم و مقاوم دارالحکومت صنعاء پر حملہ کیا گیا اور نتیجتاً “دولتِ تغییر و سازندگی” کے وزیرِاعظم، متعدد وزراء اور ان کے رفقاء شہید ہوئے، کھلی جنگی جنایت ہے۔ یہ اقدام دراصل انسانیت کے خلاف جرم اور اس شیطانی رژیم کی درندگی و بربریت کا آشکار نمونہ ہے۔

یہ خونریز مظالم نہ تو یمن کی غیور و انقلابی ملت کے عزمِ جہاد اور ارادۂ مقاومت کو کمزور کر سکتے ہیں اور نہ ہی ان کے راستے میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔ بلکہ شہداء کے پاکیزہ خون سے بیداری، ظلم ستیزی اور صہیون مخالف طوفان مزید بھڑکے گا اور اس کے شعلے خطے کے اندر اور باہر زیادہ وسیع ہوں گے۔

خطے کی اسلامی مقاومت، خصوصاً ملتِ مقاوم یمن، ایمان و استقامت کے ساتھ اور دنیا کی آزاد اقوام کی حمایت سے، صیہونی جنایتکاروں کو ایسا کوبندہ اور پشیمان کن جواب دے گی کہ وہ عبرت کا نشان بن جائیں گے۔

ہم خطے کی مظلوم اور تاریخ ساز ملتوں، خصوصاً فلسطین اور یمن کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس غاصب رژیم اور اس کے سرپرستوں کے مقابلے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔ یہ مقاومت جاری ہے اور آخرکار فتح انہی کی ہوگی جو حق کے پرچم تلے ظلم کے خلاف ڈٹے رہتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=61343

ٹیگز