پاکستان، چین اور روس کا مشترکہ بیان:
ایران کو یورینیم افزودگی کا حق حاصل ہے
پاکستان، چین اور روس نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایران کو یورینیم کی افزودگی (Enrichment) کا مکمل حق حاصل ہے۔ تینوں ممالک نے “اسنیپ بیک” (میکانزمِ ماشہ) کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ جوہری معاہدے (برجام) کی خلاف ورزی ایران نے نہیں بلکہ امریکا نے کی تھی۔ تینوں ممالک نے کہا کہ عالمی سطح پر ایران کے جوہری پروگرام کو سیاسی دباؤ کا نشانہ بنانے کے بجائے سفارتی راستے اپنائے جائیں۔












