12

بیلجیئم نے فلسطین کو ریاست تسلیم کر نے کا فیصلہ، اسرائیل پر سخت پابندیوں کا بھی اعلان

  • News cod : 61502
  • 02 سپتامبر 2025 - 12:10
بیلجیئم نے فلسطین کو ریاست تسلیم کر نے کا فیصلہ، اسرائیل پر سخت پابندیوں کا بھی اعلان

بیلجیئم نے فلسطین کو ریاست تسلیم کر نے کا فیصلہ، اسرائیل پر سخت پابندیوں کا بھی اعلان بیلجیئم نے بھی فلسطین کو بطور ریاست […]

بیلجیئم نے فلسطین کو ریاست تسلیم کر نے کا فیصلہ، اسرائیل پر سخت پابندیوں کا بھی اعلان

بیلجیئم نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

فائل فوٹوبیلجیئم نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے بعد بیلجیئم نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بیلجیئم کے وزیرخارجہ میکسم پریوٹ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔ ساتھ ہی، انہوں نے اسرائیل پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیرخارجہ کے مطابق، اسرائیل کے خلاف قومی سطح پر 12 سخت پابندیاں نافذ کی جا رہی ہیں۔

جن میں غیر قانونی اسرائیلی آبادکاریوں سے مصنوعات کی درآمد پر پابندی، اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ سرکاری معاہدوں کا دوبارہ جائزہ، اور اسرائیلی پروازوں و ٹرانزٹ پر پابندی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدامات فلسطین، خاص طور پر غزہ میں انسانی المیے اور اسرائیل کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے جواب میں اٹھائے گئے ہیں۔

واضح کیا گیا کہ پابندیاں اسرائیلی عوام پر نہیں بلکہ حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہیں تاکہ بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی پاسداری یقینی بنائی جا سکے۔

بیلجیئم فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے والا پہلا ملک نہیں ہے۔

اس سے قبل فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا بھی فلسطین کو ریاست کا درجہ دے چکے ہیں، اور اس کا باقاعدہ اعلان رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں متوقع ہے۔

یاد رہے کہ بیلجیئم فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنےکا فیصلہ کرنے والا پہلا ملک نہیں، اس سے قبل فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور اس کا باقائدہ اعلان رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں متوقع ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=61502

ٹیگز