امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کو فرانس اور دیگر ممالک پر تنقید کی جو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل اس کے جواب میں مغربی کنارے کو ضم کر سکتا ہے۔
ایکواڈور میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکہ نے تمام ممالک کو بتا دیا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی باتیں غلط اور غیر حقیقی ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کیا تو بڑے مسائل پیدا ہوں گے اور ردعمل آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے غزہ میں جنگ بندی حاصل کرنا مزید مشکل ہو جائے گا اور غزہ میں جاری کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے












