22

*ایپکس انگلش لینگویج اکیڈمی گمبہ کی جانب سے تقسیم اسناد کی پروقار تقریب

  • News cod : 61737
  • 08 سپتامبر 2025 - 12:18
*ایپکس انگلش لینگویج اکیڈمی گمبہ کی جانب سے تقسیم اسناد کی پروقار تقریب
ایپکس انگلش لرننگ اکیڈمی گمبہ کی جانب سے چھ ماہ کے کورس کی تکمیل پر فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کے اعزاز میں امام خمینی لائبریری گمبہ سکردو میں ایک پروقار *تقسیم اسناد کی تقریب* کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب *آغا سید احمد شاہ الحسینی امام جمعہ والجماعت جامعہ مسجد گمبہ سکردو* کی صدارت میں منعقد ہوئی،

 

ایپکس انگلش لرننگ اکیڈمی گمبہ کی جانب سے چھ ماہ کے کورس کی تکمیل پر فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کے اعزاز میں امام خمینی لائبریری گمبہ سکردو میں ایک پروقار *تقسیم اسناد کی تقریب* کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب *آغا سید احمد شاہ الحسینی امام جمعہ والجماعت جامعہ مسجد گمبہ سکردو* کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں پرنسپل اسوہ پبلک اسکول گمبہ سکردو *سید مصطفیٰ چمران*، پروفیسر *محمد نذیر*، نائب تحصیلدار سب ڈوئژن گمبہ سکردو *سیدہ لوبا*، پرنسپل سٹی پبلک اسکول *سر حسن*، *سر عقیل* اور *سید ذکریا* نے خصوصی شرکت کی۔

اپنے خطاب میں *سید مصطفیٰ چمران* نے کہا کہ گمبہ جیسے علاقے میں انگریزی زبان سیکھنے کے لیے ایپکس اکیڈمی کا قیام ایک خوش آئند قدم ہے۔ آج کی تقریب میں طالبات کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ہر میدان میں نمایاں کارکردگی دکھا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں حرم حضرت عباسؑ کے زیر اہتمام ہونے والے *”ہمارا نوجوان، ہماری امید”* پروگرام میں بھی طالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مقابلے میں ٹاپ ٹین میں سے نو پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں، جبکہ ایک پوزیشن ایک طالب علم کے حصے میں آئی وہ بھی آخری دسواں پوزیشن۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے *سر حسن* نے *سید مدثر* اور ان کی پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ایپکس انگلش اکیڈمی کا قیام علاقے کی ایک اہم ضرورت تھی، جسے نہایت خوش اسلوبی سے پورا کیا گیا۔

*نائب تحصیلدار سب ڈویژن گمبہ سکردو سیدہ لوبا* نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج انہیں بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ ان کے علاقے میں طلبہ و طالبات، خاص طور پر طالبات، کے لیے معیاری تعلیمی سہولت میسر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وقت میں ایسی سہولیات موجود نہیں تھیں، اور آج طالبات کو گھر کی دہلیز پر بہترین تعلیمی ادارہ دستیاب ہے، یہ واقعی قابلِ تحسین ہے۔

*پروفیسر محمد نذیر* نے بھی *سید مدثر* اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ طلبہ و طالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کریں اور ان میں خود اعتمادی پیدا کریں، تاکہ وہ زبان سیکھنے میں مزید دلچسپی لے سکے

*آغا سید احمد شاہ الحسینی* نے طلبہ و طالبات کو کورس مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زبان سکھانے کے ساتھ ساتھ تربیت اور اخلاقی اقدار کو بھی نصاب کا حصہ بنایا جائے۔ انہوں نے تجویز دی کہ طالبات کے لیے علیحدہ کلاسز رکھی جائیں تاکہ اسلامی اقدار کا بھی خیال رکھا جا سکے۔

تقریب میں طلبہ و طالبات نے انگریزی زبان میں پُراعتماد انداز میں تقاریر پیش کیں، جنہیں شرکاء نے بھرپور سراہا۔ آخر میں کورس مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات میں *اسناد (سرٹیفکیٹس)* تقسیم کیے گئے۔

تقریب کے اختتام پر *اکیڈمی کے آنر سید مدثر* نے تمام مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ محفل کا اختتام *دعائے امام زمانہ* سے ہوا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=61737