10

مدرسہ الولایہ قم المقدسہ میں شب شہداء کا انعقاد

  • News cod : 62267
  • 27 سپتامبر 2025 - 19:42
مدرسہ الولایہ قم المقدسہ میں شب شہداء کا انعقاد
پروگرام میں زیارت عاشورا کی قرائت، گروہ سرود کی طرف سے مقاومت کی قیادت کو خراج تحسین، ترانہ شہادت، ڈاکومنٹری، مرکزی خطاب اور ماتمداری شامل تھی۔

شب شہادت شہید سید حسن نصر اللہ کی مناسبت سے مدرسہ الولایہ قم المقدسہ میں شب شہداء کا پروگرام منعقد ہوا۔

پروگرام میں زیارت عاشورا کی قرائت، گروہ سرود کی طرف سے مقاومت کی قیادت کو خراج تحسین، ترانہ شہادت، ڈاکومنٹری، مرکزی خطاب اور ماتمداری شامل تھی۔

مرکزی خطاب میں استاد حوزہ اور چند سال تک لبنان میں جمہوری اسلامی ایران کے نمائندہ رہنے والے عالم دین حجة الاسلام سید محمد حسین رئیس زادہ نے خط مقاومت کے نظریاتی اصولوں، رھبر معظم انقلاب کی حکیمانہ رھبری و رہنمائی اور سید حسن نصر اللہ کی الہی شخصیت اور صفات حسنہ پر گفتگو کی۔

حوزہ علمیہ قم کے طلاب نے بڑی تعداد میں شرکت فرما کر سید المقاومہ اور ان کے ساتھی شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=62267

ٹیگز