حماس کا غیر مسلح ہونا یا نہ ہونا ایک پیچیدہ مسئلہ ہے، جس کا انحصار “مذاکرات کی شرائط، فلسطینی گروہوں کے مجموعی منصوبے اور اس امر پر ہے کہ ہم اپنا اسلحہ کس کے حوالے کریں گے؟”
انہوں نے مزید کہا کہ حماس غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کی اجازت دینے کے مقصد سے ایک عارضی طویل المدتی جنگ بندی پر رضامند ہے، جس کی مدت 3 سے 5 سال کے درمیان ہو سکتی ہے۔
حماس کے اس اعلیٰ عہدیدار کا یہ موقف، جنگ کے خاتمے کے امریکی اور اسرائیلی مطالبات سے براہ راست متصادم ہے، جو کہ حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے اور غزہ پر حکمرانی چھوڑنے پر زور دیتے ہیں۔ تاہم، حماس کا اصرار ہے کہ تعمیر نو کی ترجیح کے پیش نظر وہ طویل المدتی جنگ بندی کے لیے تیار ہے، لیکن اپنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔












