اصغریہ آرگنائزیشن خواتین کے تحت سیرتِ سیدہ زہراءؑ سیمینار و ضلعی کنونشن شکار پور صوبۂ سندھ پاکستان میں منعقد ہوا، جس میں تمام اضلاع سے خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کے زیرِ اہتمام اہل بیت پبلک اسکول شکارپور میں “سیرتِ سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا و ضلعی کنونشن” کے عنوان سے ایک روزہ مرکزی سیمینار منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی صدر محترمہ سمیرة فاطمی اصغری نے کی۔
اس سیمینار میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اصغریہ آرگنائزیشن خواتین کے تحت سیرتِ سیدہ زہراءؑ سیمینار و ضلعی کنونشن: سیدہ زہراءؑ نے خواتین کو عبادت، ایثار، صبر اور حق کی حمایت کا درس دیا، محترمہ دعا سیدہ
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سمیرة فاطمی اصغری نے کہا کہ سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا کی زندگی اسلامی معاشرے کی خواتین کے لیے کامل نمونہ ہے۔ آپ کا کردار، عفت، کردار سازی اور خانوادۂ رسالت کی حفاظت کے لیے جدوجہد ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ آج کی خواتین اگر سیدہؑ کے کردار کو اختیار کرلیں تو گھر، معاشرہ اور نسلیں سنور سکتی ہیں۔
اصغریہ آرگنائزیشن خواتین کے تحت سیرتِ سیدہ زہراءؑ سیمینار و ضلعی کنونشن: سیدہ زہراءؑ نے خواتین کو عبادت، ایثار، صبر اور حق کی حمایت کا درس دیا، محترمہ دعا سیدہ
معلمہ دعا سیدہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ “سیدہ زہراءؑ نے ہمیں عبادت، ایثار، صبر اور حق کی حمایت کا درس دیا۔ آپؑ کی تعلیمات آج کی نوجوان نسل کو راستہ دکھاتی ہیں کہ کیسے مشکلات کے باوجود ایمان پر ثابت قدم رہا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دینی و اخلاقی تربیت ہی معاشرے میں صالح تبدیلی کا ذریعہ بنتی ہے۔
اصغریہ آرگنائزیشن خواتین کے تحت سیرتِ سیدہ زہراءؑ سیمینار و ضلعی کنونشن: سیدہ زہراءؑ نے خواتین کو عبادت، ایثار، صبر اور حق کی حمایت کا درس دیا، محترمہ دعا سیدہ
پروفیسر فضل حسین اصغری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “فاطمی معاشرہ ہی حقیقی اسلامی معاشرہ ہے۔ سیدہ زہراءؑ نے اپنے خطبوں اور کردار کے ذریعے امت کو حق و باطل کی پہچان کروائی۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین سیدہؑ کی سیرت کو اپنی معاشرتی جدوجہد کا محور بنائیں۔
اصغریہ آرگنائزیشن خواتین کے تحت سیرتِ سیدہ زہراءؑ سیمینار و ضلعی کنونشن: سیدہ زہراءؑ نے خواتین کو عبادت، ایثار، صبر اور حق کی حمایت کا درس دیا، محترمہ دعا سیدہ
انہوں نے اہل بیتؑ سے محبت اور ولایت کی عملی پیروی کو وقت کی سب سے بڑی ضرورت قرار دیا
اصغریہ آرگنائزیشن خواتین کے تحت سیرتِ سیدہ زہراءؑ سیمینار و ضلعی کنونشن
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سمیرة فاطمی اصغری نے کہا کہ سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا کی زندگی اسلامی معاشرے کی خواتین کے لیے کامل نمونہ ہے
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63332