3

ماہِ رمضان میں حرمِ حضرت معصومہ(س) کی جانب سے زائرین کو دی جانے والی سہولیات

  • News cod : 63751
  • 18 فوریه 2026 - 7:49
ماہِ رمضان میں حرمِ حضرت معصومہ(س) کی جانب سے زائرین کو دی جانے والی سہولیات
منتظم حرم مطہر حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا، حجت‌الاسلام والمسلمین صفر فلاحی نے ماہِ مبارک رمضان کے لیے خصوصی انتظامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ زائرین کو ہمہ جہت خدمات فراہم کی جائیں گی۔

منتظم حرم مطہر حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا، حجت‌الاسلام والمسلمین صفر فلاحی نے ماہِ مبارک رمضان کے لیے خصوصی انتظامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ زائرین کو ہمہ جہت خدمات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا جو ایران میں اہل‌بیتؑ کا دوسرا بڑا حرم شمار ہوتا ہے، اس کی عظمت کے پیش نظر تمام شہری اداروں کو باہمی تعاون سے زائرین کی خدمت کرنی چاہیے، کیونکہ قم ملک کے اہم زیارتی شہروں میں شامل ہے اور یہاں اندرون و بیرونِ ملک سے زائرین آتے ہیں۔
فلاحی نے بتایا کہ سال بھر جاری رہنے والی عمومی خدمات جیسے کفشداری، امانت داری، معمر افراد کے لیے خصوصی سہولیات اور دیگر انتظامات رمضان میں بھی باقاعدگی سے جاری رہیں گے۔ چائے خانے افطار کے وقت کھلیں گے اور خاص راتوں میں سحر تک جبکہ عام دنوں میں کم از کم رات 12 یا 1 بجے تک فعال رہیں گے۔
انہوں نے افطار کو اہم پروگرام قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال ابتدا میں روزانہ 8 سے 10 ہزار افراد کے لیے افطار کا انتظام کیا گیا جو بعد میں بڑھ کر 15 سے 16 ہزار تک پہنچ گیا تھا، اس سال بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
مزید برآں موبائل چارجنگ اسٹیشن، معمر زائرین کے لیے سہولیات اور حرم کے اطراف زائرین کی آمد و رفت کے لیے خصوصی گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ شبہائے قدر کے لیے بھی خصوصی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جس کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63751

ٹیگز