جمعیت علمائے مسلمان لبنان کے سربراہ شیخ غازی یوسف حنینه نے حالیہ حالات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا: امریکہ اور صہیونی رژیم کا یہ خیال کہ وہ اپنی جارحیت اور “حضرت سیدِ شہید، امام و رہبر خامنہ ای الحسینی الہاشمی (رضوان اللہ تعالی علیہ)” کو نشانہ بنا کر ملتِ ایران اور خطِ مقاومت کے پیروکاروں کے حوصلے توڑ سکتے ہیں، محض ایک وہم ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ ملتِ ایران “ہیہات منّا الذلۃ” کے نعرے سے پہچانی جاتی ہے اور اس متکبر دشمن کے مقابل مقاومت ناگزیر ہے۔
جمہوریہ اسلامی ایران کی حمایت ایک شرعی ذمہ داری اور راہِ خدا میں جہاد ہے
شیخ حنینه نے اپنے رسمی مؤقف کا اعلان کرتے ہوئے کہا: “ہم بطور مسلمان، مقاومت کرنے والے اور اسی طرح دنیا بھر کے آزاد افراد یہ اعلان کرتے ہیں کہ اس متکبر صہیونی۔امریکی دشمن کا مقابلہ کرنا ناگزیر ہے، اس کے تکبر کو توڑنا ضروری ہے اور ہمیں عام بسیج کا اعلان کرنا ہوگا تاکہ اپنی سرزمین، مقدسات، عقائد، عزت اور امت کا دفاع کر سکیں اور یہ سب جمہوریہ اسلامی ایران کی مدد، حمایت اور پشتیبانی کے ساتھ ہو گا، کیونکہ یہ مملکت امت کے فرزندوں اور دنیا کے آزاد انسانوں کی حمایت میں کوشاں ہے۔”
انہوں نے مزید کہا: عام بسیج کا یہ اعلان ایک شرعی فریضہ، راہِ خدا میں جہاد اور اس جارحیت کے خلاف دفاع ہے جو ملتوں کی آزادی اور خودمختاری سلب کرنا چاہتی ہے۔












