4

اسرائیل ایران کے بعد ترکی پر حملہ کرے گا، سابق اسرائیلی وزیراعظم

  • News cod : 63907
  • 12 مارس 2026 - 14:58
اسرائیل ایران کے بعد ترکی پر حملہ کرے گا، سابق اسرائیلی وزیراعظم
سابق صہیونی وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ترکی اسلامی اتحاد تشکیل دینے کی کوشش کرے تو اسرائیل ایران کے بعد ترکی کے خلاف جنگ شروع کرنے پر مجبور ہو گا۔

سابق صہیونی وزیر اعظم نفتالی بنٹ نے کہا: اگر ترکی اسلامی اتحاد تشکیل دینے کی کوشش کرے تو شاید اسرائیل ایران کے بعد ترکی کے خلاف جنگ شروع کرنے پر مجبور ہو جائے۔

اس نے مزید کہا کہ کسی بھی قسم کا اسلامی اتحاد سراسر دہشت گردی اور اسرائیل کے لئے خطرہ محسوب ہوگا اور ہم کبھی اسے برداشت نہیں کریں گے۔

سابق صہیونی وزیر اعظم نے پہلے بھی خطرے کا احساس دلایا تھا کہ ترکی سعودی عرب کو صہیونی رژیم کے خلاف اکسا رہا ہے تاکہ پاکستان جیسی ایٹمی طاقت کی قیادت میں اسرائیل مخالف ایک سنی اتحاد تشکیل دے۔ اس نے کہا ترکی کا مقصد ایک کثیرالجہتی اتحاد بنانا ہے جو صہیونی رژیم کو خطرے میں ڈالتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63907

ٹیگز