2

دشمن کے حملوں میں تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر نو کی مکمل ذمہ داری لیں گے، میئر تہران

  • News cod : 63919
  • 12 مارس 2026 - 15:04
دشمن کے حملوں میں تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر نو کی مکمل ذمہ داری لیں گے، میئر تہران
تہران کے میئر نے کہا ہے کہ دشمن کے حملوں میں نقصان کی صورت میں گھروں کی مرمت کی جائے گی اور ناقابل رہائش گھروں کے مکینوں کو ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا۔

تہران کے میئر علیرضا زاکانی نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران متاثرہ گھروں کی تعمیر نو اور مرمت کی مکمل ذمہ داری تہران میونسپلٹی نے اپنے ذمہ لے لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح 12 روزہ جنگ اور بدامنی کے واقعات کے دوران شہریوں کی مدد کی گئی تھی، اسی طرح اس بار بھی بلدیہ تمام متاثرہ گھروں کی بحالی کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

زاکانی کے مطابق شہری اگر اپنے گھروں میں ہونے والے نقصان کی اطلاع دینا چاہیں تو وہ میونسپلٹی کے متعلقہ نمبرز یا ذمہ داران سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اطلاع ملنے کے بعد متعلقہ علاقوں کی بلدیہ ٹیمیں موقع پر پہنچ کر معمولی نقصانات کی مرمت کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی گھر کو اتنا نقصان پہنچا ہو کہ وہ رہائش کے قابل نہ رہے تو اس گھر کے مکینوں کو عارضی طور پر ہوٹلوں میں رہائش فراہم کی جائے گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63919

ٹیگز