لبنانی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل روڈولف ہیکل پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دعوت پر پاکستان روانہ ہوئے۔ تاہم لبنانی فوج کی جانب سے دورے کے دورانیے اور ملاقاتوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
یہ دورہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان اور اسرائیل کے درمیان اپریل کے وسط میں ہونے والی جنگ بندی شدید دباؤ کا شکار ہے۔ لبنانی حکام کے مطابق 2 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 593 افراد ہلاک جبکہ 10 ہزار 990 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان خطے میں سفارتی کردار ادا کرتے ہوئے ایران اور امریکا کے درمیان رابطوں اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں بھی سرگرم ہے۔ مبصرین کے مطابق لبنان کی صورتحال، ایران امریکا مذاکرات اور خطے کے دیگر تنازعات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں












