اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عالمی استکباری طاقتوں کی جارحیت کے بعد، دنیا بھر میں ایران اور ایرانی قوم کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے؛ اسی سلسلے میں قم المقدسہ میں موجود پاکستانی طلباء اور علمائے کرام کی انجمنوں کی طرف سے بھی اظہارِ یکجہتی کے لیے موکب، دعا اور توسل کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

ایران اور ایرانی قوم کے ساتھ اظہارِ یکجہتی؛ پاکستانی طلاب کا قم المقدسہ کے مختلف مقامات پر موکب کا اہتمام

طلاب پاکستان کی ذیلی انجمنوں کی طرف سے منعقدہ موکب قم المقدسہ کے مختلف مقامات پر خدمات انجام دینے میں مصروفِ عمل ہیں۔
ایران اور ایرانی قوم کے ساتھ اظہارِ یکجہتی؛ پاکستانی طلاب کا قم المقدسہ کے مختلف مقامات پر موکب کا اہتمام
ان موکبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فتح نصرت کے لیے سورۂ مبارکۂ فتح، دعائے توسل، صحیفہ سجادیہ کی 14 ویں دعا، زیارت عاشوراء کی تلاوت اور نمازِ استغاثۂ امام زمانہ علیہ السّلام کا انعقاد ہوتا ہے۔
ایران اور ایرانی قوم کے ساتھ اظہارِ یکجہتی؛ پاکستانی طلاب کا قم المقدسہ کے مختلف مقامات پر موکب کا اہتمام
پاکستانی طلباء اور علمائے کرام کی جانب سے قائم کردہ موکب میں معنوی خدمات کے علاوہ عوامی اجتماعات میں شرکت کرنے والے مؤمنین اور مؤمنات کی پذیرائی کا اہتمام بھی قابلِ ذکر ہے۔
ایران اور ایرانی قوم کے ساتھ اظہارِ یکجہتی؛ پاکستانی طلاب کا قم المقدسہ کے مختلف مقامات پر موکب کا اہتمام
ان موکبوں میں بچوں کی فکری اور ثقافتی تربیت کے لیے بھی اسٹال لگایا جاتا ہے۔
واضح رہے یہ مواکب، اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکہ اور غاصب اسرائیل کی جارحیت کے آغاز سے ہی مصروف عمل ہیں۔
ایران اور ایرانی قوم کے ساتھ اظہارِ یکجہتی؛ پاکستانی طلاب کا قم المقدسہ کے مختلف مقامات پر موکب کا اہتمام
پاکستانی طلباء اور علمائے کرام کا کہنا ہے کہ ہم مظلومین کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت کے شعار کے ساتھ ایرانی قوم اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔
ایران اور ایرانی قوم کے ساتھ اظہارِ یکجہتی؛ پاکستانی طلاب کا قم المقدسہ کے مختلف مقامات پر موکب کا اہتمام
موکب پر عوامی اجتماعات میں شرکت کرنے والوں کے لیے چاے، سوپ، شربت اور مختلف کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
یہ مواکب زیادہ تر حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے آس پاس میں لگائے گئے ہیں۔
ایران اور ایرانی قوم کے ساتھ اظہارِ یکجہتی؛ پاکستانی طلاب کا قم المقدسہ کے مختلف مقامات پر موکب کا اہتمام
مواکب میں جامعہ روحانیت بلتستان، موکب شہید ضیاء الدین رضوی، موکب معصومہ، موکب طلاب نگر، موکب شہید قائد علامہ عارف حسین جامعہ روحانیت خیبرپختونخوا، موکب طلاب سندھ، موکب سید الشہداء العالمیہ طلاب اُردو زبان، موکب گلتری ویلفئیر فاؤنڈیشن اور موکب مؤسسہ المہدی نمایاں ہیں۔
ایران اور ایرانی قوم کے ساتھ اظہارِ یکجہتی؛ پاکستانی طلاب کا قم المقدسہ کے مختلف مقامات پر موکب کا اہتمام
جامعہ روحانیت بلتستان نے موکب کے ساتھ ہی شہید امام خامنہ ای کے چہلم کی مناسبت سے ایک عظیم الشان پروگرام منعقد کروایا؛ جس میں علمائے کرام اور ان کے اہل خانہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس پروگرام سے جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی عباسی نے خطاب کیا۔
ایران اور ایرانی قوم کے ساتھ اظہارِ یکجہتی؛ پاکستانی طلاب کا قم المقدسہ کے مختلف مقامات پر موکب کا اہتمام
جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان وقتاً فوقتاً ان مواکب کا دورہ بھی کرتے رہتے ہیں۔
ان موکبوں کا دورہ کرنے والی شخصیات میں، جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ، قرآن و حدیث کمپلیکس کے سربراہ، قرآن و علوم کے سربراہ، جامعہ المصطفیٰ کے شعبۂ تعلیم، جامعہ المصطفیٰ کے شعبۂ ثقافت کے سربراہ سمیت دیگر علمائے کرام شامل ہیں۔