“نہایت اعلیٰ پایہ کے مرجع تقلید، آیت اللہ حاج شیخ اسحاق فیاض طاب ثرٰہ کے انتقال کا افسوسناک خبر سن کر مجھے شدید رنج و غم ہوا ہے۔ اس عظیم المیے نے خاص طور پر حوزہ علمیہ نجف اشرف کو غمزدہ کر دیا ہے۔
وہ برسوں تک حوزہ علمیہ نجف اشرف میں رہے اور وہاں کی جلیل القدر ہستیوں، جیسے کہ مرحوم آیت اللہ سید ابو القاسم خویی رح کے فیض یاب ہوئے۔
انہوں نے شاگردوں کی تربیت کی، کتب تصنیف کیں، اس حوزے کی علمی قیادت کی، اور مؤمنین و مقلدین کی راہنمائی فرمائی۔ یہ ان کی خدمات کا صرف ایک حصہ ہے جو کبھی فراموش نہیں ہوں گی، اور ان کے نیک اعمال کے آثار ان شاء اللہ ہمیشہ باقی رہیں گے۔
میں اس دردناک موت پر حوزہ علمیہ نجف اشرف، ان تمام مقلدین اور معتقدین بالخصوص افغانستان کی مظلوم اور صابر قوم، اور ان کے معزز خاندان سے تعزیت پیش کرتا ہوں۔ بارگاہِ الٰہی میں دعاگو ہوں کہ اس مرحوم خوش قسمت عالم کے درجات بلند فرمائے اور ان کا حشر اولیائے الٰہی کے ساتھ ہو، نیز پسماندگان کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔”












