ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ میدان جنگ میں ناکامی کے باوجود امریکہ نے ایک بار پھر ایران کے عزم کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کی طاقتور مسلح افواج کسی بھی حملے یا دھمکی کا بھرپور جواب دیں گی، اس لیے اگر کوئی خود کو محفوظ رکھنا چاہتا ہے تو بہتر ہے کہ اس خطے سے نکل جائے۔ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خلیج فارس کی تاریخ بیرونی جارح قوتوں کے عبرتناک انجام کی متعدد داستانوں سے بھری پڑی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی پانیوں میں واقع نہیں بلکہ ایران اور عمان کے درمیان مشترکہ آبی گزرگاہ ہے، جو امریکی ساحلوں سے ہزاروں میل دور واقع ہے، جبکہ سمندری حدود پوری طرح واضح اور غیر مبہم ہیں
محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو خطہ چھوڑ دیں، عراقچی کا سخت انتباہ
ایران وزیر خارجہ،
ایران کی طاقتور مسلح افواج کسی بھی حملے یا دھمکی کا بھرپور جواب دیں گی،
خلیج فارس کی تاریخ بیرونی جارح قوتوں کے عبرتناک انجام کی متعدد داستانوں سے بھری پڑی ہے،
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=64238












