میرزا جعفر نامی دینی مسجد مدرسہ چارصدیوں پرانا ہے یہ دینی مسجد مدرسہ اسلامی جمہوریہ ایران میں واقع ہے اور عالم اسلام کے عظیم معماروں کا منہ بولتا شاہکار ہے۔ بہت سارے بزرگان دین نے یہاں پر علم حاصل کیا یہ جگہ شاہ کے دور میں مبارزومجاہد علماء جیسے رہبر معظم انقلاب کی رفت وآمد کا مرکز تھی۔ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کو توسیع دینے کے بعد یہ بلڈنگ حرم مطہر میں آ گئی اور اس وقت حرم کے شمال میں واقع ہے۔۱۹۷۹ سے  ۱۹۸۴ عیسوی تک اس مدرسہ کی اصل  تعمیر کو محفوظ رکھتے ہوئے تعمیر کی گئی اور اس وقت طلباء کی تحصیل کی جگہ ہے اور یہ مسجد اس وقت علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کے اختیار میں ہے  جو کہ کرونا وائرس کی وجہ سے فی الوقت بند ہے۔