31

ایران کا اسلامی انقلاب ایک زندہ اور باعزم انقلاب ہے ، ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور

  • News cod : 10181
  • 10 فوریه 2021 - 13:28
ایران کا اسلامی انقلاب ایک زندہ اور باعزم انقلاب ہے ، ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور
انقلاب اسلامی ایران کو الہیٰ عنایت اور عصر حاضر میں امت اسلامیہ کی شان و عظمت رفتہ کا بے بدل نمونہ عمل ہے ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مدینة العلم مدارس یورپ کے سربراہ، ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور حجۃ السلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی انقلاب اسلامی ایران کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای، ایرانی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کو الہیٰ عنایت اور عصر حاضر میں امت اسلامیہ کی شان و عظمت رفتہ کا بے بدل نمونہ عمل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے خلاف دنیا کی استکباری اور استعماری قوتوں کی تمام گھناؤنی اور مذموم سازشیں ناکام ہوگئی ہیں دشمن قوتوں کی سرتوڑ کوششوں اور سازشوں کے باوجود انقلاب اسلامی ایران نہ صرف اپنے اساسی نصب العین پر قائم و دائم ہے بلکہ ملکی تعمیر و ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے ایک ایسا نظام حکومت تشکیل دیا جو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10181