12

فورتھ شیڈول امن پسندوں کے خلاف نہیں دہشت گردوں کے خلاف استعمال کریں، علامہ سخاوت سندرالوی

  • News cod : 10594
  • 14 فوریه 2021 - 21:12
فورتھ شیڈول امن پسندوں کے خلاف نہیں دہشت گردوں کے خلاف استعمال کریں، علامہ سخاوت سندرالوی
ہماری قوم کے جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کیا جائے۔ عزاداروں کے خلاف ایف آئی آرز واپس لی جائیں، مقدمات ختم کئے جائیں، مِسنگ پرسنز کو بازیاب کرا یا جائے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سادات و مومنین و مومنات میں سکھر پریس سے شروع ہونے والے مارچ کی بھرپور حمایت کرتا ہوں۔ علامہ ناظر عباس تقوی اور انکے رفقائے کار کی طرف سے شروع کیے گئے اس احتجاجی جلوس میں شرکت کی بھرپور اپیل کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کے جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کیا جائے۔ عزاداروں کے خلاف ایف آئی آرز واپس لی جائیں، مقدمات ختم کئے جائیں، مِسنگ پرسنز کو بازیاب کرا یا جائے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ فورتھ شیڈول امن پسندوں کے خلاف نہیں دہشت کر دوں کے خلاف استعمال کرکے انھیں اینٹر کیا جائے۔ شہدائے ملت جعفریہ کے قاتلوں کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں ۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ شرکائے مارچ کی صحت و سلامتی اور حفاظت کیلئے دعا گو ہوں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے کالے دھندوں کو کنڈیم کر تا ہوں۔ پی ٹی آئی اوپی پی پی کی حکومتوں کی غفلت پر انہیں تنبیہ کرتا ہوں۔ امریکہ میں مقیم تمام شیعیان علی ع کی طرف سے شرکائے محترم کی بھرپور تائید کرتا ہوں.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10594

ٹیگز