9

محمد علی سدپارہ اور ساجد سدپارہ کو سول اعزازت سے نوازے جائیں گے،وزیر سیاحت جی بی

  • News cod : 10893
  • 18 فوریه 2021 - 16:03
محمد علی سدپارہ اور ساجد سدپارہ کو سول اعزازت سے نوازے جائیں گے،وزیر سیاحت جی بی
انہوں نے کہا کہ محمد علی سدپارہ اور ساجد سدپارہ کو سول اعزازت سے نوازے جائیں گے۔ وفاقی حکومت کو اسکردو ائیر پورٹ کا نام محمد علی سدپارہ سے منسوب کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے اور ان کے نام سے کوہ پیمائی کے لئے اسکول قائم کیا جائے گا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، صوبائی وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کے ٹو پر موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت، پاک فوج اور لواحقین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ لاپتہ کوہ پیماء اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد علی سدپارہ اور ساجد سدپارہ کو سول اعزازت سے نوازے جائیں گے۔ وفاقی حکومت کو اسکردو ائیر پورٹ کا نام محمد علی سدپارہ سے منسوب کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے اور ان کے نام سے کوہ پیمائی کے لئے اسکول قائم کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، ان کے خاندان کی مالی و اخلاقی معاونت اور قومی ہیرو کے بچوں کو تعلیمی اسکالرز شپ دی جائے گی۔

راجہ ناصر علی خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حادثات کا شکار ہونے والے کوہ پیماؤں کے خاندانوں کی کفالت کے لئے باقاعدہ قانون بنایا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10893