12

مومن کے لیے روز جمعہ یوم المحاسبہ اور قرب الہی حاصل کرنے کا بہترین دن ہے، علامہ اشفاق وحیدی

  • News cod : 10942
  • 19 فوریه 2021 - 7:45
مومن کے لیے روز جمعہ یوم المحاسبہ اور قرب الہی حاصل کرنے کا بہترین دن ہے، علامہ اشفاق وحیدی
نوجوان کو آزادی کے نام پر مذھب اور دین سے دور کرنا چاہتا ہے ھماری ذمہ داری بنتی ہے کہ دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر میدان میں تیار اور آمادہ رہیں

وفاق ٹائمز کے مطابق امام جمعہ ملبرون حجت السلام اشفاق وحیدی نے العصر سوسائتی آف آسٹریلیا کے اسلامی مرکز میں خطبہ نماز جمعہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں دشمن اور دوست کو پہچاننا بھی تعلیمات اہل بیت سے ہی ممکن ہے۔
ماہ رجب جو کہ رحمت اور شھر الولایتہ کے نام سے منسوب ہے اس ماہ میں مومن اپنا تزکیہ نفس اور رحمت خدا کو حاصل کرنے کے لیے دین الہی کے ساتھ متمسک رہ کر ہی فیوض برکات حاصل کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب انسان اللہ کے قریب ہوتا ہے تو وہ ظلمت کے اندھیروں سے نکل کر اللہ کے ولی کو حکمران مانتا ہے اور طاغوتی حکمرانوں سے نفرت کو اظہار کرتا ہے یہی تعلیمات الہی ہیں۔
علامہ اشفاق وحیدی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ دشمن ہر میدان میں نوجوان نسل پر حملہ آور ہیں نوجوان کو آزادی کے نام پر مذھب اور دین سے دور کرنا چاہتا ہے ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر میدان میں تیار اور آمادہ رہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10942