16

حضرت علی ع نے پوری زندگی عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد کرتے رہے، علامہ اشفاق وحیدی

  • News cod : 11783
  • 26 فوریه 2021 - 7:24
حضرت علی ع نے پوری زندگی عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد کرتے رہے، علامہ اشفاق وحیدی
علی ع وہ شخصیت ھیں جن کی وجہ سے اسلام مکمل ھوا حضرت علی ع کے بتائے ھوئے سنہری اصولوں پر رہتے ہوئے دنیا اور آخرت میں کامیابی ممکن ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ ملبرون حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے العصر عج سوسائٹی آف آسٹریلیا کے مرکزی اسلامی سنٹر میں نماز جمعہ کے اجتماع سے روز ولادت باسعادت مولا متقیان مولا علی ع کے موقع پر جمعہ کے خطبہ میں گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ آج اگر استعماری طاقتوں میں خوف حراس ہے تو علی حیدر کرار کے ماننے والوں سے ہے کیونکہ دشمن بھی علی ع کی بہادری اور شجاعت کو جانتا ہے
اگر عالم اسلام کے حکمران کامیاب حکومت چلانا چاہتے ھیں وہ نظام علی ع اور کردار علی ع کو حکومتی دستور کا حصہ بنائیں
علی ع کے دور خلافت میں کوئی شخص اپنے حقوق سے محروم نہی رہا
برابر کے حقوق تمام طبقات کو ملتے رہے
علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات میں کردار علی ع اور سیرت مولا علم و تقوی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کہا کہ علی ع نے ھمیشہ ظالموں کے خلاف جہاد کیا اور مظلومین کی مدد کی
آج وقت کا تقاضہ ہے کہ امریکہ اور اسرئیل جیسے جنایت کار کے خلاف آواز بلند کرنا بھی علی ع کی سنت ہے تاکہ ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ ھو سکے
آخر میں امام جمعہ نے مولا علی کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے امام زمانہ رہبر معظم مراجع عظام علماء مدرسین اور شیعان جہان کو تبریک پیش کی اور امام زمانہ کے ظہور کے لیے دعا کی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=11783